Grenfell Communications Urdu
Overview
عمومی جائزہ
وزارت برائے رہائش، کمیونٹیز اور مقامی حکومت (Ministry of Housing, Communities, and Local Government (MHCLG)) وہ حکومتی محکمہ ہے جو گرینفیل ٹاور (Grenfell Tower) کے سانحے پر ردعمل کی سربراہی کر رہا ہے۔ ہم:
- گرینفیل ٹاور کی تفتیش پر حکومت کے ردعمل کی سربراہی کر رہے ہیں اور تعمیراتی تحفظ، آگ سے تحفظ میں بہتری لانے اور وسیع تر اصلاح پر کام کر رہے ہیں۔
- گرینفیل ٹاور کے سانحے سے اثر انداز ہونے والے ہر شخص کے ساتھ معلومات اور اپ ڈیٹس کا اشتراک کرنے اور دو طرفہ گفتگو کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں۔
- ڈپٹی وزیر اعظم اور آگ اور تعمیراتی تحفظ کے وزیر کے گرینفیل کمیونٹی سے تعلق کو سپورٹ کرتے ہیں۔
- آزاد گرینفیل ٹاور میموریل کمیشن کو ان کے کام میں سپورٹ کرتے ہیں، جو کہ کمیونٹی کے تعین کے ذریعے ایک مناسب اور دائمی میموریل کا فیصلہ کرنا ہے۔
- یہ یقینی بنانے کے لئے کام کرتے ہیں کہ گرینفیل کمیونٹی کو جن مسائل کی فکر ہے، ان کے متعلق ان کی بات حکومت تک پہنچائی جائے۔
- حکومت اور مقامی کونسل، مقامی NHS خدمات اور دیگر پر کام کر کے یقینی بناتے ہیں آپ کو ضروری سپورٹ حاصل ہو۔
- گرینفیل ٹاور کے مقام کا بحفاظت انتظام کرتے ہیں اور یقینی بناتے ہیں کہ تمام کام حساس اور مؤدب طریقے سے انجام دیا جائے اور اس سفر کے ہر مرحلے پر کمیونٹی کو شامل کرتے ہیں، اس میں درج ذیل طریقے شامل ہیں:
- سائٹ کے بارے میں ماہانہ خبریں جنہیں Gov.uk پر شائع کیا جاتا ہے
- کلیدی معاملات کے بارے میں کمیونٹٰی کی تازہ خبریں
- رپورٹس اور معلومات جنہیں GOV.UK پر شائع کیا جاتا ہے
رائے دہی کا فارم تمام تر موسم گرما کے دوران کھلا رہے گا اور ہم باقاعدگی سے آپ کے جوابات کا جائزہ لیں گے۔ آپ کے نظریات ہمیں موسم خزاں میں اور اس کے بعد کی مواصلات کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دیں گے۔
Why your views matter
آپ کے نظریات کیوں اہم ہیں
حکومت ابھی اور طویل مدتی طور پر بھی گرینفیل کمیونٹی کی سپورٹ کے لئے کوشاں ہے۔
ہم براہ راست آپ سے جاننا چاہتے ہیں کہ آپ اس سانحے کے متعلق ہمارے کام اور آپ کی ترجیحات اور خدشات پر کیے جانے والے کام کی اپ ڈیٹس کیسے وصول کرنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ گرینفیل کمیونٹی کا حصہ ہیں، خواہ سوگوار فیملی ممبر، سروائیور یا نزدیکی کمیونٹی کے رہائشی کے طور پر، تو براہ مہربانی درج ذیل لنک کے ذریعے ہمارا مختصر رائے دہی کا فارم بھر کر ہمیں اپنے نظریات سے آگاہ کریں۔
Share
Share on Twitter Share on Facebook